عصمت زیدی

ایک ہدایتکار 50 لوگوں کے سامنے مجھ پر چیخ پڑا‘ عصمت زیدی

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے ڈرامہ انڈسٹری میں بڑھتی غیر پیشہ ورانہ روش اور سینئر فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک پر کھل کر بات کی ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عصمت زیدی نے کہا کہ ڈراموں کے سیٹس پر کام کا نظام تباہ کن ہو چکا ہے، جہاں اداکاروں سے 12 گھنٹے یا اس سے زائد شفٹیں کروائی جاتی ہیں، جبکہ سین کب شوٹ ہو گا اس بارے میں بروقت آگاہ بھی نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر مرکزی اداکار اپنی مرضی سے شوٹ منسوخ کر دیتے ہیں، مگر دیگر فنکاروں سے ان کی دستیابی یا مصروفیات کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا۔اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو نئے اسٹارز کی مرضی کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔عصمت زیدی نے ایک تلخ واقعہ بھی سنایا کہ جب میں نے سیٹ پر غیر پیشہ ورانہ رویے پر بات کی تو ایک ہدایت کار نے 50 لوگوں کے سامنے مجھ پر چیخنا شروع کر دیا، میں تقریبا رو پڑی تھی، لیکن وہاں کسی نے بھی میرے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں