ایچ ای سی

ایچ ای سی کا سپورٹس کیلنڈر تیار، اگست سے مقابلوں کا آغاز ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026-27 تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں کھیلوں کے مقابلے اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گے۔ طلبہ و طالبات کے درمیان فٹ بال، کرکٹ، بیڈمنٹن، ہاکی، کبڈی، والی بال، باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے ایونٹس کے لیے تیار کیا جائے گا۔ سپورٹس سرگرمیوں کا مقصد طلبہ و طالبات میں صحت مند اور فعال طرز زندگی کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ صوبائی و قومی سطح پر شناخت بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے کالجز کے سربراہان کو ٹیموں کی تیاری اور مقابلہ جات کے تمام مراحل کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں