تہران (انٹرنیشنل نیوز)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہاہے کہ ایٹمی معاہدے کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے، عزت اور وقار کی قیمت پر ایٹمی معاہدہ نہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگومیں ایرانی صدر نے کہا کہ نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔اس سے قبل ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا تھا کہ دنیا میں بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ایٹمی ہتھیار بنانے سے طاقت حاصل ہوتی ہے،
لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ اس کے باوجود کہ ملک میں ایسی توانائی موجود ہے، لیکن دینی اعتقادات اور رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید کومدنظر رکھتے ہوئے ہم کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی طرف نہیں جائیں گے۔