لاہور(کورٹ رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ و تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ ماسٹر پلان 2050 میں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر درج کیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر برائون کیا گیا، پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الٰہی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الٰہی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ اسٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی۔