• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
محمد حارث

ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے، محمد حارث

News Editor by News Editor
جولائی 25, 2023
in کھیل
0 0
0

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی محنت اور ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے فائنل میں انڈیا اے کو 128 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ کپتان محمد حارث نے پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں انڈیا اے کو شکست دینے کے بعد ہم سب بہت پرجوش ہیں،اچھی بات یہ ہے کہ سینئر ٹیم یہاں ہے اور وہ بھی جیت کا جشن ہمارے ساتھ منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم گروپ مرحلے میں انڈیا اے کے خلاف ہار گئے، تو اس نے ہمیں اچھی ویک اپ کال دی، اور ہار سے ہمیشہ بہت اچھا سبق ملتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں یقین تھا کہ اگر ہم غلطیوں سے سبق سیکھیں گے تو فائنل میں انڈیا اے کو شکست دیں گے۔

حارث نے کہا کہ کھلاڑیوں نے غیر معمولی جواب دیا کیونکہ ہم نے ٹورنامنٹ میں مختلف کامبی نیشن آزمائے، ہم نے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی کوشش کی اور اس سے ٹیم کو آخر میں اچھی کارکردگی میں مدد ملی۔ لاہور کیمپ اور سری لنکا میں سپورٹ سٹاف نے کھلاڑیوں کے ساتھ بہت محنت کی جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

حارث نے کہا کہ میں نے فائنل سے پہلے پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں سے بات کی تھی۔ فائنل سے پہلے ٹیم سے بابر اعظم کی ملاقات کھلاڑیوں کے لیے بہت حوصلہ افزا تھی۔محمد حارث کے مطابق میرے لیے یہ جیت بہت اطمینان بخش تھی کیونکہ میں نے دو فائنلز (آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ) میں حصہ لیا ہے، اور اے سی سی کا ٹائٹل جیتا ہے اس لیے یقیناً اس جیت کا جشن بڑے پیمانے پر مناؤں گا۔

13 سے 23 جولائی تک کولمبو میں منعقد ہونے والے 50 اوور کے ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا تھا، گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، اومان اے اور سری لنکا اے گروپ اے میں شامل تھی جبکہ گروپ بی میں پاکستان شاہینز کے ساتھ بھارت اے، نیپال اور یو اے ای اے شامل تھی۔شاہینز نیپال اور یو اے ای اے کو بالترتیب چار وکٹوں اور 184 رنز سے ہرا کر اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہی۔

تیسرے میچ میں شاہینز کو انڈیا اے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ہر گروپ سے دو سرفہرست ٹیموں نے جمعہ 21 جولائی کو ہونے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔گروپ اے کی ٹیبل ٹاپر سری لنکا اے کا مقابلہ پاکستان شاہینز سے جبکہ گروپ بی ٹیبل ٹاپر بھارت اے نے بنگلہ دیش اے سے مقابلہ کیا۔

انڈیا اے سے شکست کھانے کے بعد، شاہینز نے شاندار واپسی کی اور سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دے کر لگاتار دوسرے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ارشد اقبال کی پانچ وکٹیں اور عمیر بن یوسف کے 88 رنز نے شاہینز کو فتح سے ہمکنار کیا۔بیٹنگ چارٹس میں، شاہینوں کے چار بلے باز ٹورنامنٹ کے ٹاپ 11 بلے بازوں میں شامل ہوئے۔ طیب نے جو پانچویں نمبر پر ہیں، 110.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے چار میچوں میں 190 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 22 چوکے اور چار چھکے لگائے اور ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی اسکور کی۔

طیب نے فیلڈنگ میں چار کیچز لیے۔ عمیر بن یوسف نے پانچ میچوں میں 36.60 کی اوسط سے 183 رنز بنائے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران چار کیچ بھی لیے۔پاکستان کی بین الاقوامی اور اوپننگ جوڑی صاحبزادہ فرحان (4 میچز، 175 رنز، 2x50s، 43.75اوسط) اور صائم ایوب (5 میچز، 161 رنز، 2x50s، اوسط 32.20 ) بلے سے قابل ذکر بیٹرز تھے۔بولنگ یونٹ میں، بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم، شاہینز کے لیے سب سے کامیاب بولر تھے، جنہوں نے تین میچوں میں 5.06 کی اکانومی ریٹ سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم نے فائنل میں 66 کے عوض تین وکٹیں لیں۔

دائیں ہاتھ کے تیز رفتار بولر ارشد اقبال نے ٹورنامنٹ میں تین میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں، جس میں پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کے خلاف پانچ وکٹیں شامل تھیں۔اس کے علاوہ دائیں ہاتھ کے آف اسپنر قاسم اکرم کو ٹورنامنٹ میں ایک میچ میں بہترین بولنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ قاسم اکرم کی 6 وکٹوں کے بدولت شاہینز نے متحدہ عرب امارات اے کو 184 رنز سے ہرایا تھا۔

شاہنواز دہانی پانچ وکٹیں لینے والے شاہینز کے دوسرے بولر تھے۔ انہوں نے یہ کارنامہ شاہینز کے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف انجام دیا۔حارث نے وکٹوں کے پیچھے چھ شکار کیے جن میں چار کیچز اور دو اسٹمپڈ شامل تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انڈیا اےایشیا کپپاکستان شاہینزٹیم اسپرٹجشنمحمد حارث
Previous Post

دوسرا ٹیسٹ،پہلے روز سری لنکا 166 رنز پر ڈھیر، پاکستان نے دو وکٹوں پر 145 رنز بنا لئے

Next Post

جیت میں تمام کھلاڑیوں کی محنت شامل ہے، طیب طاہر

News Editor

News Editor

Next Post
طیب طاہر

جیت میں تمام کھلاڑیوں کی محنت شامل ہے، طیب طاہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading