• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
سولر پینلز کی درآمدات

ایل سیز کھولنے میں مشکلات کے سبب سولر پینلز کی درآمدات آدھی رہ گئیں

News Editor by News Editor
جولائی 9, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی(کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے پر پابندیوں کے سبب چین سے سولر پینلز اور انورٹرز کی گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران درآمدات صرف ایک ارب ڈالر رہیں، جو مالی سال 2022 کے دوران 2.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار آخری بار مالی سال 2017 میں دیکھے گئے تھے، تاہم صارفین میں توانائی کے متبادل ذرائع کے حوالے سے بڑھتی ہوئی آگہی کے بعد مالی سال 2019 میں سولر پینلز کی درآمدات ایک ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔مرکزی بینک نے غیر ملکی کرنسی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے جولائی 2022 سے درآمدی اشیا کی طلب کو کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے تھے، جس سے سولر پینلز اور انورٹرز کی درآمد میں مسائل پیدا ہوئے۔

تاجر رہنماؤں کے مطابق تاجروں اور درآمد کنندگان کو گزشتہ 2 ماہ سے نئی ایل سیز کھولنے اور بندرگاہوں پر سیکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس میں مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ تجارتی بینک شمسی توانائی کے شعبے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں۔پاکستان سولر ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے سینئر وائس چیئرمین محمد ذاکر علی نے بتایا کہ ان کے اراکین کی کنسائمنٹس جن کی تجارتی بینکوں سے پیشگی منظوری کے بعد کارروائی کی تھی، بندرگاہوں پر کلیئرنس کے منتظر ہیں۔

انہوںنے کہاکہ درآمدات پر پابندیوں کے نتیجے میں تجارتی بینک درآمد کنندگان سے لیے گئے کیش مارجن سے منافع کما رہے ہیں جبکہ کنٹینرز وقت پر واپس نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی شپنگ لائنز ڈیٹینشن چارجز وصول کریں گی۔محمد ذاکر علی نے کہا کہ اس کے نتیجے میں صارفین کو سولر پینلز اور انورٹرز کی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے 6 جولائی کو وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے کہا ہے کہ وہ شمسی توانائی اور اس سے منسلک آلات کے پہلے سے کیے گئے درآمدی معاہدوں میں سہولت فراہم کریں تاکہ ڈیمریج چارجز کی مد میں بھاری مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

انہوںنے کہاکہ کمرشل بینکوں کے مطابق سولر انرجی سیکٹر اب بھی غیرضروری مصنوعات کی فہرست میں شامل ہے، انہوں نے اسحق ڈار سے مطالبہ کیا کہ وہ کمرشل بینکوں کو درآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دیں تاکہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی انڈسٹری کی سپورٹ ہوسکے۔محمد ذاکر علی نے بتایا کہ حکومت نے ملک میں سولر پینلز اور انورٹرز کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے درست قدم اٹھایا ہے تاہم موافق طویل المعیاد پالیسی، کم خطرات اور محفوظ ماحول سے ہی جوائنٹ وینچرز کے لیے بیرونی سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔

اس وقت سولر پینلز کی درآمد پر کوئی ڈیوٹی اور ٹیکس نہیں لیا جارہا تاہم انورٹرز پر 21 فیصد تک جنرل سیلز ٹیکس عائد ہے۔محمد ذاکر علی نے کہا کہ پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں زیادہ سولر پینلز اور انورٹرز فروخت ہو رہے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں فروخت کا حصہ 25 فیصد ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایل سیزسولر پینلز کی درآمداتمشکلات
Previous Post

پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلا س،16.6 ارب روپے کے بجٹ سفارشات منظور

Next Post

جنو بی کو رین عوام کا جاپانی حکومت کی جانب سے سمندر میں آلودہ پانی چھوڑنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج

News Editor

News Editor

Next Post
آلودہ پانی

جنو بی کو رین عوام کا جاپانی حکومت کی جانب سے سمندر میں آلودہ پانی چھوڑنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading