• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
ایلون مسک

ایلون مسک

ایلون مسک کے جرمنی کو ہولو کاسٹ بھول کر آگے بڑھنے کے مشورے پر نیا تنازعہ

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جنوری 28, 2025
in انٹرنیشنل
0 0
0

واشنگٹن (انٹر نیشنل نیوز )پولینڈ میں آشوٹز کی آزادی کی 80 ویں سالگرہ منانے کے لیے زندہ بچ جانے والے افراد اور عالمی رہنماﺅں کے اجتماع کے انعقاد دوران، جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی(اے ایف ڈی) نے ہولوکاسٹ کی یاد منانے کی ملکی روایت کو پیچھے دھکیل دیا، اس گروپ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی حمایت حاصل ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے عہدیدار ایلون مسک نے اے ایف ڈی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ماضی کے جرائم (ہولوکاسٹ) پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور ہمیں اس سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے جرمنی میں 23 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں امیگریشن مخالف جماعت کے حامیوں سے کہا کہ بچوں کو اپنے دادا، دادی کے گناہوں کا مجرم نہیں ہونا چاہیے۔

مسک کا یہ بیان نازیوں کے زیر قبضہ پولینڈ میں قتل عام کے کیمپ کی آزادی کے 80 سال مکمل ہونے اور ہولوکاسٹ کے تہذیبی انہدام کے بارے میں چانسلر اولاف شولز کے بیانات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔آشوٹز حراستی کیمپ، جسے اوسیویشم حراستی کیمپ بھی کہا جاتا ہے، دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ کے دوران مقبوضہ پولینڈ ( 1939 میں جرمنی میں ضم ) میں نازی جرمنی کے ذریعے چلائے جانے والے 40 سے زیادہ حراستی اور قتل عام کے کیمپوں کا ایک کمپلیکس تھا۔جرمن چانسلر اولف شولز نے ایک تقریر میں کہا تھا کہ ہمارے ملک میں ہر ایک شخص مذہب، والدین یا دادا دادی کی جائے پیدائش سے قطع نظر، اس کی اپنی خاندانی تاریخ سے قطع نظر، (ہولو کاسٹ کی) یہ ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

مسک کا یہ بیان آشوٹز کی آزادی کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر سامنے آیا ہے، جہاں 1940 سے 1945 کے درمیان 10 لاکھ سے زائد یہودی اور ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک(جن کا ملک یادگاری تقریبات کی میزبانی کر رہا ہے نے ریلی میں لگائے گئے نعروں کو فوری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا، حالانکہ انہوں نے مسک کا نام نہیں لیا۔پولینڈ کے رہنما نے ایکس پر لکھا کہ اے ایف ڈی کی ریلی کے مرکزی کرداروں سے عظیم جرمنی اور نازی جرائم کے لیے جرمن جرم کو بھولنے کی ضرورت کے بارے میں ہم نے جو الفاظ سنے وہ بہت زیادہ منحوس لگ رہے تھے۔سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے پولینڈ جانے والے جرمن چانسلر نے ایلون مسک کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سے زیادہ اتفاق نہیں کر سکتا، پیارے ڈونلڈ۔ نازیوں کی جانب سے یہودیوں کی نسل کشی اور دیگر مظالم کی یاد کئی دہائیوں سے جرمن سیاست اور معاشرے کی مرکزی خصوصیت رہی ہے, کیوں کہ ملک اپنے ماضی کا کفارہ ادا کرنا چاہتا ہے۔

اسکول کے بچوں کو ہولوکاسٹ کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے اور جرمن سیاسی رہنما اکثر اعلان کرتے ہیں کہ دوبارہ کبھی نہیں۔لیکن اے ایف ڈی، جو اب تقریبا 20 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، طویل عرصے سے تنازعات کا شکار ہے اور جرمنی سے مطالبہ کرتی رہی ہے کہ وہ دوسری جنگ عظیم کے اپنے جرائم بشمول 60 لاکھ یورپی یہودیوں کی نسل کشی پر توجہ مرکوز کرنا بند کرے۔اس کے سابق رہنماﺅں میں سے ایک الیگزینڈر گالینڈ نے ایک بار نازی دور کو جرمنی کی تاریخ میں پرندوں کی بچی ہوئی خوراک کا ایک ٹکڑا قرار دیا تھا، گزشتہ سال اے ایف ڈی کے سب سے زیادہ بنیاد پرست رہنماں میں سے ایک بورن ہوکی کو ممنوع نازی نعرہ ایلس فیور ڈوئچ لینڈ (جرمنی کے لیے سب کچھ) استعمال کرنے پر 2 بار مجرم قرار دیا گیا تھا اور جرمانے کیے گئے تھے۔

اپنی مقبولیت کے باوجود اے ایف ڈی کے 23 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد حکومت میں شامل ہونے کا امکان نہیں، کیوں کہ مرکزی دھارے کی تمام جماعتوں نے اس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا ہے، اور بہت سے جرمن، اس پارٹی کے سخت مخالف یں۔ہفتے کے روز جرمنی کے شہروں میں ہزاروں افراد نے انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے پرچار کے خلاف ریلیاں نکالیں۔اس کے باوجود جرمن سیاسی اسٹیبلشمنٹ کو اس بات پر تشویش لاحق ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے نظریات کو پذیرائی مل رہی ہے۔وزیر ثقافت کلاڈیا روتھ نے کہا کہ یاد رکھنے کی ہماری ثقافت کو بنیادی چیلنجز کا سامنا ہے، غلط معلومات، سازشی نظریات اور نفرت انگیز تقاریر اب اہم سوشل میڈیا پر بغیر کسی حد کے پھیل سکتی ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایلون مسکجرمنیمشورےنیا تنازعہہولو کاسٹ
Previous Post

دہلی الیکشن سے قبل بی جے پی ووٹوں کی ہیرا پھیری میں مصروف

Next Post

پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی کاچوتھا اجلاس ملتوی

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
ایازصادق

پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی کاچوتھا اجلاس ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading