لاہور( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج سے شروع ہوگی۔ کانفرنس کا موضوع پاکستان میں ٹیکسوں کی ڈیجیٹلائزیشن ہے۔
کانفرنس سے ٹیکس کے ملکی اوربین الاقوامی ماہرین خطاب کریں گے،
اورپاکستان میں ٹیکسوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کوآگے بڑھانے کے حوالہ سے مختلف امور کاجائزہ لیں گے۔ٹیکس ماہرین نے کہاہے کہ ایف بی آر کانفرنس میں سامنے آنے والی تجاویز کو اسٹڈی رپورٹ کی طرز پر دیکھے اور آگے چل کر ان پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔









