• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی صدر

ایشین گیمز امن کے لئے ایشیائی عوام کی خواہشات کی عکاس ہیں، چینی صدر

News Editor by News Editor
ستمبر 26, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کی استقبالیہ ضیافت میں تقریر کرتے ہوئے کہا، "ایشین گیمز امن، اتحاد اور رواداری کے لئے ایشیائی عوام کی خواہشات کی عکاس ہیں۔

ہانگ چو ایشین گیمز کے انعقاد سے یقینی طور پر ایشیائی ممالک کو چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے، ایشیائی ممالک کی خود اعتمادی ، تہذیبوں کے درمیان تبادلوں ، باہمی سیکھنے میں مسلسل اضافہ کرنے اور مشترکہ طور پر ایشیائی تہذیب کا ایک نیا شاندار باب رقم کرنے کے اقدامات کو فروغ ملے گا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ”

چینی رہنما کا بیان ایک بار پھر اس حقیقت کو ثابت کرتا ہے کہ ایشین گیمز نہ صرف ایشیائی کھیلوں کا ایک عظیم الشان ایونٹ ہے، بلکہ ایشیائی ثقافت کا ایک تہوار ، ایشیا کی اجتماعی خواہشات کا مظہر اور ایشیا کے اعتماد کا ایک عملبردار ہے۔ یہ ایک دوستانہ تبادلہ ہے جو سیاسی اور جغرافیائی تنازعات سے بالاتر ہے، اور انسانیت کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے اقدام کی ایک زندہ تشریح ہے.

کھیل کبھی بھی صرف کھیل نہیں رہے، قدیم یونانی اولمپک گیمز سے لے کر حالیہ ایشیائی گیمز تک، کھیلوں نے ہمیشہ لوگوں کے مساوی تبادلے، باہمی سیکھنے اور قدر کی نگاہ سے ایک دوسرے کو دیکھنے کی نیک خواہشات کا مظاہرہ کیا ہے، لہذا "سرحدوں کے بغیر کھیل” ہمیشہ بین الاقوامی اولمپک نصب العین کی ایک اہم قدر اور تصور رہا ہے، خاص طور پر آج کی دنیا میں غیر معمولی تبدیلیوں اور اینٹی گلوبلائزیشن لہر کے تناظر میں یہ تصور انسانی ترقی کے لئے اپنی زیادہ سے زیادہ اہمیت کو ظاہر کرتا ہے.

ثقافتی تنوع اور تبادلے جدید بین الاقوامی اولمپک تحریک کے اہم افعال ہیں۔ جدید اولمپک تحریک کے بانی پیئر ڈی کوبرٹن نے پہلے بین الاقوامی کھیلوں کی کوآرڈینیشن کانفرنس میں ہی ” اولمپک تحریک کی بحالی کے آئیڈیل کا مقصد روایت اور جدیدیت، مشرقی اور مغربی تہذیبوں کو یکجا کرنا ” کا اقدام پیش کیا تھا۔ ایشین گیمز ایشیائی ثقافت کا ایک تہوار ہے جو ایشین گیمز کے مقابلوں اور پرفارمنس ایونٹس کے تعین اور انتظام میں مکمل طور پر ظاہر ہوتا ہے۔

چین کے مارشل آرٹس،جاپان کے جوڈو کراٹے،کرغیزستان کی کوراش ریسلنگ،جنوبی ایشیا کی کبڈی اور دیگر کھیل جو مخصوص ایشیائی خصوصیات کے حامل ہیں، ایشیائی ممالک اور خطوں کو اپنے کھیلوں اور ثقافتی خصوصیات کو ظاہر کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں اور ایشیائی ثقافت کے تنوع اور شمولیت کا مکمل مظاہرہ کرتے ہیں.

گزشتہ ایشین گیمز میں فلپائن کے وفد کی نائب سربراہ شہزادی جیسل کیرام، جو "بنکاک سیلاٹ” اسپورٹس ایسوسی ایشن کی صدر بھی ہیں، انہوں نے سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے ” بنکاک سیلاٹ ” کو خصوصی طور پر متعارف کرایا کہ ” بنکاک سیلاٹ ” دراصل مختلف مارشل آرٹس کا مجموعہ ہے، جس نے انڈونیشیا میں جنم لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تمام مارشل آرٹس کسی حد تک ملتے جلتے ہیں،جو پرفارمنس کھیلوں اور کومبیٹ اسپورٹس میں تقسیم ہیں۔ ” بنکاک سیلاٹ ” گریس اور توازن پر زیادہ توجہ دینے والا ایک خوبصورت کھیل ہے۔

مجھے یقین ہے کہ شہزادی جیسل کیرام مستقبل میں ” بنکاک سیلاٹ ” کو فروغ دینے کے لئے انتھک کوششیں کریں گی اور یہ ان کا مقصد ہونا چاہئے کہ وہ ” بنکاک سیلاٹ ” کو ایشین گیمز اور یہاں تک کہ اولمپک گیمز میں بھی متعارف اور شامل کروائیں۔

جب کھیلوں کے معنی کی بات آتی ہے تو شہزادی جیسل کیرام نے کھیلوں کی گہری تفہیم کو یوں بیان کیا: "تمغے جیتنا صرف کیک پر آئسنگ ہے، علاقائی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کا مطلب دوسروں کے ساتھ دوستی قائم کرنا ہے، کیونکہ کھیل ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں اور میرے خیال میں سب سے اہم چیز ہمیشہ لوگوں کے درمیان تعلقات ہیں”۔

ایشین گیمز دنیا کی سب سے بڑی آبادی، سب سے بڑے رقبے اور بہت زیادہ متنوع نسلی گروہوں کے حامل براعظم میں اتحاد اور ترقی کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے، اور یہ ایشیا اور دنیا میں اتحاد اور تعاون کے لئے طاقت بھی فراہم کرتا ہے. اسی جذبے اور طاقت کی چین نے بھی بھرپور حمایت کی ہے ۔ 1990 کے بیجنگ ایشین گیمز سے لے کر آج کے ہانگ چو ایشین گیمز تک، چین نے تین دفعہ ایشیائی گیمز کی میزبانی کی ہے ۔

ایک ایشیائی اور عالمی طاقت کی حیثیت سے ، چین اپنی ذمہ داریوں کو کبھی نہیں بھولا، تاکہ دنیا اتحاد اور دوستی کی گرم جوشی اور طاقت کو محسوس کرسکے جو پورے ایشیا اور یہاں تک کہ دنیا کے لیے بھی مثبت اہمیت کی حامل ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایشین گیمزچینی صدرشی جن پھنگہانگ چو
Previous Post

غیر دستاویزی معیشت ختم نہ ہوئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

Next Post

چین ایک عظیم ملک ہےمگر متکبرنہیں، شامی صدر

News Editor

News Editor

Next Post
شامی صدر

چین ایک عظیم ملک ہےمگر متکبرنہیں، شامی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading