• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
بھارتی ٹیم

ایشیا کپ فائنل میں سری لنکن ٹیم 50رنز پر ڈھیر، بھارتی ٹیم نئی ایشین چیمپیئن بن گئی

News Editor by News Editor
ستمبر 18, 2023
in کھیل
0 0
0

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے محمد سراج کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکن کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تباہ کن ثابت ہوا ،

پوری ٹیم 50رنز پر ڈھیر ہوگئی ،جو ناصرف ایشیاء کپ بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے کسی بھی فائنل کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے،بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،پانڈیا نے تین اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی،ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئی اور بغیر کسی نقصان کے 6.1اوورز میں ہدف پورا کرلیا ،محمد سراج کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔پہلے اوور کی تیسری گیند پر جسپریت بمراہ نے کوشل پریرا کو لوکیش راہْل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔محمد سراج کی جانب سے کرایا گیا میچ کا چوتھا اوور سری لنکن ٹیم کیلئے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا جس کی پہلی گیند پر بھارتی باؤلر نے پہلے پاتھم نسانکاکو 2 رنز پر چلتا کیا اور پھر تیسری گیند پر سدیرا سماراوکراما کا بھی کام تمام کردیا۔

ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلی ہی گیند پر سراج نے چاتھ اسالانکا کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر دھننجیا ڈی سلوا کو بھی واپسی کا پویلین واپسی کا پروانہ تھماتے ہوئے اوور میں چار وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکن ٹیم کی مشکلات میں ابھی کمی ہوئی بھی نہ تھی کہ سراج نے ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے اپنے اگلے اوور میں داسن شناکا کا کام بھی تمام کردیا۔

12 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ہی میچ کا نتیجہ سب پر واضح ہوچکا تھا تاہم اس خراب صورتحال میں کوشل مینڈس اور دونتھ ویلالاگے نے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے21 رنز جوڑ کر اسکور کو 33 تک پہنچایا ہی تھا کہ مینڈس کی ہمت جواب دے گئی اور سراج نے ایک مرتبہ پھر بہترین کاریگری دکھاتے ہوئے چھٹی وکٹ اپنے نام کر لی۔اس تمام صورتحال میں وکٹوں کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے ہردک پانڈیا میدان میں اترے اور باقی تینوں وکٹیں اپنے نام کر کے سری لنکن ٹیم کی بساط 50 رنز پر لپیٹ دی۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 15.2اوورز میں صرف 50 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جو ناصرف ایشیا کپ بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے کسی بھی فائنل کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پانڈیا نے تین اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بھارتی بلے بازوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئی اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ساتویں اوور کی پہلی ہی گیند پر فتح سے ہمکنار کرا کر 10 وکٹوں کی شاندار کامیابی کے ساتھ ساتھ نیا ایشین چیمپیئن بھی بنا دیا۔

ایشان کشن نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔محمد سراج کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایشیا کپ فائنل میں دونوں ٹیمیں 7 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، بھارت نے 4 بار سری لنکا کو زیر کیا جبکہ سری لنکا نے تین بار بھارت کو شکست دی ہے، تاہم آئی لینڈرز نے کولمبو میں ایشیا کپ کے تمام فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ میچ سری لنکا کا لگاتار دوسرا اور مجموعی طور پر 11واں فائنل تھا، 6 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم بھارت کے 7 ایشیا کپ ٹائٹل کے ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش میں میدان میں اتری تھی ،

دونوں ٹیموں نے ایشیا کپ 2023 میں 4،4 میچز جیتے اور ایک، ایک میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ ایک میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔سری لنکا نے سپر 4 مرحلے کے دوران پاکستان کے خلاف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔بھارت اور سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما ،

شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج جبکہ سری لنکن ٹیم میں کوسل پریرا، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، داسن شناکا (کپتان)، دونتھ ویلالج، دوشن ہیمن متھیشا پاتھیرانا، پرامود مادھوشن شامل تھے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایشیا کپبھارتی ٹیمچیمپیئنشبمن گل
Previous Post

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی میں تنازع فلسطین رکاوٹ ہے، انٹونی بلنکن

Next Post

بورڈ نے کھلاڑیوں کو اے ٹی ایم بنایا ہوا ہے، راشد لطیف

News Editor

News Editor

Next Post
راشد لطیف

بورڈ نے کھلاڑیوں کو اے ٹی ایم بنایا ہوا ہے، راشد لطیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading