ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ ایشوریا رائے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ دوبارہ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ایشوریا نے کہا کہ مجھے امید ہے جلد کسی فلم میں اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاﺅں گی اور ایسا ہونا بھی چاہیے۔
اس سے قبل اداکار کے شوہر خود بھی اہلیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ایشوریا کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن صحیح وقت پر اچھی اسکرپٹ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم دونوں فلم میں دل سے کام کرتے ہیں، موقع ملا تو ضرور پھر سے ایشوریا کے ساتھ کام کروں گا۔