صدر ٹرمپ

ایران کیخلاف جنگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی،60فیصد تک پہنچ گئی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ںیوز ) ایران کے خلاف جنگ کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی ہوگئی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے عوامی سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی ایران جنگ کے مخالف ہیں، اس سے پہلے سروے میں اس کی شرح 55فیصد تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 91 فیصد امریکیوں نے معاشی بدحالی کا ذمہ دار ایران جنگ تنازع کو قرار دیا، معیشت سے نمٹنے کیلئے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر عوامی عدم اطمینان میں اضافہ ہوا۔61 فیصد امریکیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کو ناپسندیدہ قراردے دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں