امریکی وزیر دفاع

ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف ایسے بڑے فوجی حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے جن کی شدت دوسری جنگِ عظیم کے بعد کم ہی دیکھی گئی ہو۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج ہر ممکن کارروائی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، پینٹاگون کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے اور امریکی افواج کو مکمل جنگی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج مکمل طور پر تیار اور فوری کارروائی کے لئے موجود ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں