حزب اللہ

ایران نے واضح کردیا لبنان کو مفاہمتی یادداشت میں شامل کر لیا گیا، حزب اللہ

بیروت(انٹرنیشنل نیوز )حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسین حاج حسن نے کہا ہے کہ ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ لبنان کو ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت میں شامل کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق حسین حاج حسن نے بتایا کہ ایرانی حکام نے حزب اللہ کو آگاہ کیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت اسرائیل کو لبنانی علاقوں سے انخلا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہرگز اس صورتحال کو قبول نہیں کرے گا کہ مارچ کے آغاز میں اسرائیلی حملوں میں اضافے سے پہلے کی پرانی حالت بحال ہو۔ان کا کہناتھا کہ اسرائیل کو لبنانی سرزمین پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں