تہران (انٹرنیشنل نیوز) ایران نے میناب اسکول کروز میزائل اڈے پر واقع ہونے کے امریکی دعوے کی تردید کر دی ۔۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ دعوی کہ میناب اسکول کروز میزائل اڈے پر واقع ہے، ایک بے بنیاد اور انتہائی افسوسناک جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا بیان 28 فروری کے میزائل حملوں کی سنگین حقیقت کو چھپانے کی واضح کوشش ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے کو اسکول کے اوقات میں نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور واضح جنگی جرم ہے۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ جنہوں نے اس تباہ کن حملے کا حکم دیا اور اسے انجام دیا، انہیں بین الاقوامی قانون کے تحت مکمل طور پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔اس سے قبل امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کی ذمہ داری لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالہ سے پیچیدہ تحقیقات جاری ہیں۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے کانگریس کی ایک نگرانی کمیٹی کو بتایا کہ یہ اسکول دراصل پاسدارانِ انقلاب کی ایک فعال کروز میزائل بیس کے اندر واقع تھا جس کے باعث اس حملے کی تحقیقات عام حملوں کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ کے پہلے روز 28 فروری کو جنوبی شہر میناب میں ہونے والے اس حملے میں 168بچے شہید ہوگئے تھے۔
References: 1win app casino spiele
References: Red wind casino body-positivity.org
References: Legiano Casino Jackpot https://cruises.ruscruiz.ru
References: Legiano Casino Video Review http://toolbarqueries.google.ca
References: Legiano Casino Deutschland board-pl.seafight.com
References: Legiano Casino Spielen https://board-de.farmerama.com/
References: Legiano Casino Spielautomaten https://mypage.syosetu.com
References: Legiano Casino Meinungen https://board-en.seafight.com:443/proxy.php?link=https://allbio.link/edwardosut
References: Legiano Casino Anmelden coolbuddy.com
References: Leggiano Casino http://cm-sg.wargaming.net