واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ 47 سال سے ایران جو کررہا ہے اسے مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت روکنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، امریکا اور ایران کے درمیان گفتگو مسلسل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت کس سمت جائے گی، یہ کوئی نہیں جانتا۔