میونخ(نیوز رپورٹر)اقوام متحدہ کے جوہری واچ ڈاگ ادارے کے سربراہ رافیل گورسی نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کا وقت ہاتھ سے نکال رہا ہے۔ کیونکہ ایران نے یورینیئم کی افزودگی کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔
جو کہ اسلحہ سازی کے درجے کے قریب کے معیار کی ہے۔رافیل گورسی عرب ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی ایرانی معاملے پر نئی قیادت کے ساتھ سیاسی مشاورت کی کوئی صورت پیدا نہیں ہوئی ہے۔
تاہم وہ ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں کسی جامع رپورٹ کے جاری کرنے میں ابھی التوا رکھیں گے جو کہ مارچ کے بعد ہو سکتی ہے اور ان کے مطابق اس رپورٹ میں کچھ تھوڑا اضافہ کیا جائے گا۔
کیونکہ یہ پہلے ہی تیار کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیں ہے کہ ہم اپنا کام تیز نہیں کر سکتے۔ ایجنسی کے پاس تمام انفارمیشن موجود ہے ۔ لیکن جب پالیسی کا اعلان ہوگا تو ان کے مطابق آگے بڑھا جا سکے گا۔









