کینیڈا

ایران اسرائیل کشیدگی پر کینیڈا کا اظہار تشویش، تحمل کا مطالبہ

ٹورنٹو(انٹرنیشنل نیوز)ایران اسرائیل کشیدگی پر کینیڈا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صورتحال جاری مذاکرات اور امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، دونوں فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنا میں کمی لانے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جنگ بندی کا احترام کیا جانا چاہیے۔کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بحران کے حل کیلئے پائیدار سفارتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے، سفارتی راستہ ہی خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو فروغ دے سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں