ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کی جانب سے یکجہتی اور ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کا ساتھ پاکستان کے عوام کے حوصلے کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آئندہ چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران باہمی ملاقات پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔









