ابراہیم عزیزی

ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی حملے کا جواب لازمی دیا جائے گا، ابراہیم عزیزی

تہران(انٹرنیشنل نیوز )ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ بحیرہ کیسپین میں ایرانی تجارتی جہاز پر مبینہ یوکرینی حملے کا جواب لازمی دیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی ہمیشہ قیمت چکانی پڑتی ہے اور یہ اصول آج بھی برقرار ہے۔ امریکہ اور اسرائیل اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ یوکرین کو بھی شاید جلد احساس ہو جائے گا کہ ایران اس کے اقدامات کو جواب دیے بغیر نہیں چھوڑے گا۔

ابراہیم عزیزی نے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی قیادت اور روسی وزیرِ خارجہ کے ساتھ گفتگو میں انھوں نے زور دیا کہ یوکرین کے اقدامات کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں