• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
تعلیمی بورڈز

ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان میٹرک سالانہ (اول) 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا

News Editor by News Editor
جولائی 31, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

مکوآنہ ( ایجوکیشن ڈیسک )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ سالانہ (اول) 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کی سادہ و پروقار تقریب ڈویڑنل کمشنروچیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن’ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی’پی آراو بورڈ رضوان احمد جوئیہ’ پی ایس ٹو چیئرپرسن احسان احمد’ آفتاب احمداور ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید نے لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ bisefsd.edu.pk www.پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان میٹرک کلاس دہم و کمپوزٹ سالانہ (اول) 2023 ء میں کل 156212طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے127715پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب81.76 فیصد رہا

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد’ جھنگ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلبا وطالبات کیلئے ان کے گھروں کے نزدیک 553 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تاکہ امیدواران کو امتحانی مراکز پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ امتحان میٹرک (سیکنڈ) سالانہ 2023ء کا آغاز انشاء اللہ15ستمبر 2023ء سے ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم یکم اگست تا 12 اگست’ دوگنا فیس کے ساتھ 13 اگست تا 16 اگست اور تین گنا فیس کے ساتھ 17 اگست تا 19 اگست 2023ء تک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کروائے جا سکیں گے ۔

اس موقع پر ڈویڑنل کمشنر و چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے کہا کہ طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی میسر ہے ایسے بچے جنہیں اپنے مارکس کے متعلق بے یقینی ہو وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کیلئے درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر اس بار تھیوری اور عملی امتحانات کے مارکس کا ایگریگیٹ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے

قبل ازیں تھیوری اور عملی امتحانات دونوں میں الگ الگ پاس ہونا ضروری تھا جو بچے تھیوری میں پاس اور پریکٹیکل میں فیل ہوتے تھے یا پریکٹیکل میں پاس اور تھیوری میں فیل ہو جایا کرتے تھے انہیں دوبارہ تھیوری اور پریکٹیکل کا امتحان دینا پڑتا تھا مگر اب حکومت پنجاب محکمہ ہایئر ایجوکیشن لاہور اور چیئرپرسن پی بی سی سی کے فیصلہ کے مطابق تھیوری اور پریکٹیکل میں 33% ایگریگیٹ مارکس لینے والے طلبا وطالبات کو پاس کیا گیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پریکٹیکلز والے مضامین میں غیرحاضر رہنے والے طلباء وطالبات کو صرف غیرحاضری والا یا فیل ہونے والے مضمون کا پیپر دوبارہ دینا ہو گا۔

ایگریگیٹ مارکس کا فائدہ صرف انہی طلباء وطالبات کو ہو گا جو تھیوری اور عملی امتحان (دونوں )میں شریک ہوئے ہوں گے۔حکومت پنجاب کے اس فیصلہ سے ہزاروں طلباء وطالبات کو فائدہ ہوا ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی وہ اس سہولت سے مستفید ہوں گے اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹرحبیب الرحمن نے کہا کہ پی بی سی سی نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے نتائج کے حوالہ سے بہترین پالیسی ترتیب دی تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہو

انہوں نے کہا کہ آج کے نونہال کل کے معمار وطن ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق طلباء وطالبات کے وسیع تر مفاد اور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط’ محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ غلطیوں سے مبرا تیار کئے گئے ہیں تاکہ کسی بچے کی حق تلفی نہ ہو اور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے۔پی آر او بورڈ رضوان احمد جوئیہ کے مطابق اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 یا تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pkملاحظہ کر سکتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امتحاناتایجوکیشن بورڈچیئرپرسنطلباءنتائج
Previous Post

اسٹرابیری انسانوں میں عمر بڑھنے کی رفتار کو سست کرسکتی ہے؟

Next Post

نادیہ جمیل کا 14 سالہ بچی کیلئے انصاف کا مطالبہ

News Editor

News Editor

Next Post
نادیہ جمیل

نادیہ جمیل کا 14 سالہ بچی کیلئے انصاف کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading