• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
حسن علی

حسن علی

اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرے گی تو اس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑے گا، حسن علی

ٹیم اچھا کھیلے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا، میرے لیے یہ پی ایس ایل اہم ہے، کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور کراچی کے فینز کو ایک بار پھر اسٹیدیم لے کر آئیں،میڈیا سے گفتگو

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 8, 2025
in کھیل
0 0
0

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرے گی تو اس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑے گا، جب ٹیم اچھا کھیلے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا۔

کراچی میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے پہلے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ جب آپ کی قومی ٹیم پرفارم نہیں کرتی تو اس کا اثر فرنچائز لیگ پر آتا ہے۔تاہم انہوں نے قومی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گو کہ پاکستان ٹیم کے موجودہ نتائج اچھے نہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ٹیم میں نئے چہرے ہیں اور جب نئے چہرے ہوتے ہیں تو ان کو وقت دینا چاہیے، پلیئرز کو اندازہ ہے کہ کیا غلطیاں ہوئیں اور کہاں بہتری لانا ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ جب پاکستان کی ٹیم اچھا کرتی ہے تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جاتا ہے، ہم پلیئرز کو پی ایس ایل میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی تاکہ لوگ دوبارہ کرکٹ سے جڑیں، ہمارے ملک کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور فینز کافی جذباتی فینز ، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ فینز کو اپنی پرفارمنس سے خوشیاں دیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اس بار آئی پی ایل سے متصادم ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کی یہی ایک ونڈو موجود تھی، فینز وہی ایونٹ دیکھتے ہیں جہاں اچھی پرفارمنس ہوتی ہے۔ قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہم اگر پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو دیکھنے والے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل دیکھیں گے۔

اچھی بات ہے کہ پی ایس ایل کو 10 سال ہوگئے، یہ ہمارا برانڈ ہے اور ہم سب کی کوشش یہ ہی ہوتی ہے کہ اس برانڈ کو بہتر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے برانڈ سے بہت سارے پلیئرز سامنے آئے ہیں، یہ ٹورنامنٹ نوجوان پلیئرز کے لیے کافی بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں ٹاپ پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے۔حسن علی نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ اگر آپ پی ایس ایل میں پرفارم کرتے ہیں تو آپ سلیکٹرز اور مینجمنٹ کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ میں نے حال ہی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیل کر آرہا ہوں، وہاں اچھا پرفارم کیا ، کوشش کروں گا کہ اس مومینٹم کو برقرار رکھوں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ہم یہی کرسکتے ہیں کہ ہم بطور ٹیم اچھے رزلٹ دیں، ذاتی طور پر میں اچھی پرفارمنس کیلئے پر امید ہوں، پچھلے سال بھی اچھا پرفارم کیا تھا، میرا کم بیک ہے اس لیے مجھے بھی اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹیم میں کم بیک کرنا ہے ، کوشش کروں گا کہ اچھے سے اچھا پرفارم کروں، میرے لیے یہ پی ایس ایل اہم ہے، کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور کراچی کے فینز کو ایک بار پھر اسٹیدیم لے کر آئیں۔واضح رہے کہ 11 اپریل کو پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستان ٹیمپاکستان سپر لیگپرفارمپی ایس ایلٹیم کراچی کنگزحسن علی
Previous Post

پنجاب میں افغان خواتین کی رہائش، عمریں اور تعداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

Next Post

انگلینڈ نے 26 سالہ نوجوان کرکٹر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
نیا کپتان

انگلینڈ نے 26 سالہ نوجوان کرکٹر کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading