• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
فواد چوہدری

فواد چوہدری

اگر عمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے، فواد چوہدری

بہتر یہی ہے قومی حکومت تشکیل دی جائے، پاکستان کو آگے لے کر چلیں، اب بھی بہت نقصان ہو چکا ہے،سابق وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 19, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور(کورٹ نیوز )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روزجب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشتگرد کون ہے ؟ ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں ۔ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی ہے ۔ اگر 70 فیصد ووٹ لینے والی جماعت دہشتگرد ہے تو مطلب پاکستان دہشتگرد ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ میں وہ چیز نہیں آئی کہ وہ لوگوں کو اکھٹا کر سکے ۔ کل بانی پی ٹی آئی کو نہیں بلایا گیا، محمود خان اچکزئی نہیں آئے، بلوچستان کی اصل قیادت نہیں آئی ۔

جنرل راحیل شریف کا کریڈٹ ہے کہ انہوں نے کہ اے پی ایس سانحے کے بعد پورے پاکستان کو اکھٹا کر لیا تھا ۔فابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہو رہا تھا کہ حکومتی وزرا نے کہنا شروع کر دیا کہ بانی پی ٹی آئی علیحدگی پسندوں کے ساتھ ہیں ۔ اگر بانی پی ٹی آئی علیحدگی پسندوں کے ساتھ ہیں تو آپ کس کے بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے اجلاس سے پوری دنیا میں بہت غلط تاثر پیدا ہوا ۔ آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھیں ۔

بہتر یہی ہے کہ ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے۔ پاکستان کو آگے لے کر چلیں، اب بھی بہت نقصان ہو چکا ہے۔دریں اثنا انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وز یر کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔فواد چو ہدری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ کیونکہ ایک ہی واقعے میں الگ الگ مقدمات درج ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ دلائل نہیں دینا چاہتے تو ضمانت واپس لے لیں۔تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ فواد چو ہدری شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔ پراسیکیورٹر نیئر نوید نے کہا کہ مقدمات میں تفتیش مکمل یو چکی ہے۔ فواد چوہدری نے جناح ہاﺅس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 3 مقدمات میں ضمانت کر رکھی ہے۔ جبکہ انہوں نے مغلپورہ اور زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2 مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔پراسیکیورٹر نے کہا کہ فواد چودھری پر کارکنان کو جلاﺅ گھیرا ﺅپر اکسانے کا الزام ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بانی پی ٹی آئیدہشت گردعلی امین گنڈا پورعمران خانفواد چوہدریقومی سلامتی
Previous Post

قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا، لاہور ہائیکورٹ

Next Post

سپریم کورٹ، قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملہ پر صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ، قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملہ پر صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading