ممبئی (شوبز ڈیسک)اکشے کمار کی فلم ویلکم کے تیسرے پارٹ کا نام ‘ویلکم ٹو دی جنگل’اگلے برس ریلیز ہوگی۔
پروڈیوسر فیروز نادیہ والا نے اعلان کیا ہے کہ اکشے کمار کی نئی فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل’اگلے برس دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔
ویلکم ٹو دی جنگل میں اکشے کمار، سنجے دت، ارشد وارثی، جیکولین فرنینڈس، دیشا پٹانی اور سنیل شیٹی اداکاری سے شائقین فلم محظوظ کریں گے۔ویلکم کے پچھلے دو حصوں میں کام کرنے والے نانا پاٹیکر اور انیل کپور نئے پارٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔