اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل میں قیدی سے موبائل فون برآمد

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)اڈیالہ جیل میں قیدی کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون گزشتہ شب برآمد کیا گیا جسے انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی ملک حماد سے برآمد ہوا۔

ملزم ملک حماد کے خلاف قتل کا مقدمہ صدر بیرونی پولیس سٹیشن میں درج ہے۔واقعے کے بعد جیل سکیورٹی اور نگرانی کے نظام سے متعلق تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں