اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے دن سیکیورٹی کو غیر معمولی حد تک سخت کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، پولیس کی بھاری نفری جیل کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ سیکیورٹی کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز جبکہ موقع پر موجود نفری کو ایس پی صدر مانیٹر کر رہے ہیں۔
جیل کے داخلی راستے گیٹ نمبر 1، 3 اور 5 پر اضافی فورس تعینات ہے، جبکہ جیل جانے والے راستوں جیسے داہگل اور گورکھپور پر بھی چیک پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔ ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی سیکیورٹی حصار کا حصہ ہیں۔