اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کرکٹ ہمارے لوگوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو پلیٹ فارم دیا۔
مذاکرات واحد حل ہے، تیسرا آپشن اور کوئی بھی نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سینٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، انکے پروڈکشن آرڈر کل دوبارہ جاری کیے ہیں، پروڈکشن آرڈر سے متعلق آئی جی کو بھی ہدایت کی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا، پارلیمنٹ اور حکومت مل کر مثبت امیج کو بہتر بنا سکتے ہیں۔