کراچی(شوبز رپورٹر)ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حنا طارق نے کہاہے کہ میں اپنا نکاح نامہ ناصرف خود پڑھوں گی بلکہ اپنا حق مہر بھی خود لکھواؤں گی۔حال ہی میں حنا طارق ایک یوٹیوب پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔
گفتگو کے دوران جب اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنا نکاح نامہ پڑھیں گی؟اس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنا نکاح نامہ صرف پڑھوں گی نہیں بلکہ بہت ساری چیزیں بھی حق مہر میں لکھواؤں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ میں اپنے حق مہر میں لکھواؤں کہ عمرہ یا حج پر جانا ہے، مجھے پیسے نہیں یہ چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سی چیزیں بدل گئی ہیں،آج کل کے لڑکے لڑکیاں اپنے پارٹنر کے ماضی کے حوالے سے سوال نہیں کرتے،کوئی طلاق یافتہ ہے یا نہیں اب کسی کو اتنا فرق نہیں پڑتا۔
٭٭٭٭٭