لاہور (کرائم رپورٹر) اٹارنی جنرل کے گھر پر غلط ریڈ پر مقدمے میں مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پولیس ملازمین نے بغیر شناخت کے ریڈ کیا ۔
معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ، مقدمے میں غفلت و کوتاہی کے مطابق دفعات کا اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دفعات پولیس کے خلاف لگائی جائیں گی ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کی ضمانت منسوخ کروائی جائے گی ۔
٭٭٭٭٭