اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایک بار پھروزارت اطلاعات میں تبدیلی کردی گئی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹکنالوجی فواد چودھری کے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ہٹاکر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہےجبکہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ مشیر اطلاعات ہونگے۔ دونوں ملکر ایک اچھی ٹیم بنائیں گے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1254748777824555009
‘پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی پیک لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شبلی فراز اس وقت سینیٹ میں قائد اعوان ہیں جبکہ لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہیں۔
یہاں یہ بات قابل الذکر ہے کہ میجر جنرل آصف غور سے قبل عاصم سلیم باجوہ ہی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ اسی بنا پر لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو میڈیا امور دیکھنے کا خاصہ تجربہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اطلاعت کی وزارت میں یہ تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس اعوان سے قبل موجودہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری وزیر اطلاعات کے منصب پر فائز تھے۔