اسلام آباد:
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس سہولت کے تحت اوورسیز پاکستانی اب پاکستان آمد پر 120 دن کے لیے ایف بی آر ٹیکس کے بغیر موبائل فون رجسٹر کروا سکیں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ سہولت بالکل مفت ہوگی اور رجسٹریشن کا عمل خودکار اور آن لائن ہوگا، جسے عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم (TMRS) کے تحت انجام دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان پاکستانیوں کو سہولت دینا ہے جو قلیل مدت کے لیے پاکستان آتے ہیں، تاکہ انہیں موبائل کنیکٹیویٹی میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔
یہ فیصلہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر کیا گیا ہے اور یہ نہ صرف انہیں سہولت دے گا بلکہ پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں عالمی اعتماد کو بھی بڑھائے گا۔










نہیں