اسلام آباد:
وزیراعظم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مقدمات کے فوری فیصلوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، اور انہیں ویڈیو لنک پر پیشی کی سہولت دی جائے گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا تاکہ ان کے مالی و قانونی امور میں آسانی ہو۔
وزیراعظم نے تعلیمی شعبے میں بھی اہم سہولتوں کا اعلان کیا:
ملک کی تمام چارٹرڈ یونیورسٹیز میں ان کے بچوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ
میڈیکل یونیورسٹیز میں 15 فیصد کوٹہ
انہوں نے بتایا کہ صرف مارچ کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر وطن بھیجے، جس پر حکومت ان کی خدمات کو سراہتی ہے۔
http://toyota-porte.ru/forums/index.php?autocom=gallery&req=si&img=3237