ممبئی (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں آج(بروز اتوار)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلا میچ ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد، دوسرا میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے مقابلے بھارت میں جاری ہیں، اتوار کے روز لیگ کے 69 ویں میچ میں ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں ممبئی میں مدمقابل ہوں گی، ممبئی انڈینز 14 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور سن رائزرز حیدرآباد 8 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر میں ہے۔
اسی روز دوسرا میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان بنگلور میں کھیلا جائے گا، گجرات ٹائٹنز 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔









