انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ہو گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280.70 روپے کا ہو گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر 282.10 روپے پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت میں 8.16 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر 319.39 روپے ہو گئی۔
اسی طرح، برطانوی پونڈ کی قیمت میں 4.43 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قدر 368 روپے ہوگئی۔









