• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
انٹرنیٹ

انٹرنیٹ کے زائد استعمال سے ذہنی صحت شدید متاثر

News Editor by News Editor
اگست 5, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

کراچی(صحت ڈیسک)انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال دماغی الجھن اور ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔

نوجوان نسل میں رات گئے تک سوشل میڈیا پر وقت گزارنے سے نیند کی خرابی اور ذہنی صحت بھی متاثرہورہی ہے، نوجوانوں میں سوشل میڈیا کا استعمال ایک نشہ بن گیا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے ممکنہ خطرات کو اجاگرکرنے کے لیے قومی سطح پر عوامی آگاہی مہم کو فروغ دیا جائے، یہ بات سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس میں طبی ماہرین اور شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کانفرنس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر سہیل راجپوت، چیئرمین سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے سینٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ، سیکریٹری ڈاکٹر سید ظفر مہدی وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی تنزلہ کمرانی سمیت ماہر نفسیات پروفیسر اقبال آفریدی، ڈاکٹر عائشہ میاں، ڈاکٹر جاوید اکبر درس، ڈاکٹر عائشہ صنوبر، ڈاکٹر فواد سلیمان، پروفیسر زینب بھٹو،کمیونٹی ہیلتھ اسپیشلسٹ پروفیسر فوزیہ نے بھی ذہنی صحت پر انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاکے اثرات کے حوالے سے گفتگو میں بتایا کہ معاشرے میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کے مسلسل استعمال سے بچوں میں بھی گہرے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

مسلسل سوشل میڈیا کے استعمال سے ذہنی صحت کے خدشات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے سینٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ کی کوششوں کے سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر ظفر مہدی نے بتایا کہ دماغی صحت پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے سفارشات پیش کی ہیں۔

اس وقت سوشل میڈیا نوجوان نسل کے لیے ایک نشہ بن گیا،لڑکے اور لڑکیاں اس نشے کی عادی ہوتی جارہی ہیں ،ایک ہی گھر میں گھر کا ہر فرد علیحدہ علیحدہ اپنے موبائل سے سوشل میڈیا سے منسلک رہتا ہے اور والدین بھی اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ بچے پڑھ رہے ہیں یا منفی طور پر انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں۔

اس بگاڑ کی وجہ سے معاشرے میں بیشتر منفی اثرات اور برائیاں بھی جنم لے رہی ہیں،نوجوان بچے صحت مند سرگرمیوں سے دور ہوتے جارہے ہیں،سوشل میڈیا سے مستقل منسلک رہنے کی وجہ سے نوجوان ہماری اقدار اور خاندانی رسوم اور روایات سے بھی دور ہوتے جارہے ہیں،اس وقت سوشل میڈیا کا نشہ نوجوانوں کی زندگی میں سرائیت کرچکا۔

سوشل میڈیا کے مختلف ٹولز جن میں انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، فیس بک، یوٹیوب، ٹویٹر ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں پر نوجوان نسل تصاویر اور وڈیوز پر زیادوہ زیادہ توجہ دے رہے ہیں، سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کم کیا جارہا ہے،ڈاکٹر ظفر مہدی کا کہنا تھا کہ سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی ذہنی صحت کے حوالے سے مثبت کردار پر جلد رہنما ہدایات جاری کرے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آگاہی مہمانٹرنیٹذہنی صحتسوشل میڈیافیس بک
Previous Post

مالی سال 2023، 9 ماہ میں چینی کی قیمتوں میں 59 فیصد اضافہ ہوا

Next Post

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز

News Editor

News Editor

Next Post
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شجرکاری مہم کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading