• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان

انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک کی سروسز نومبر، دسمبر تک کام شروع کر دیں گی: شزا فاطمہ

News Editor by News Editor
اپریل 7, 2025
in پاکستان
0 0
0

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ امریکی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک رواں سال نومبر یا دسمبر تک پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کر دے گی۔

پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت سٹار لنک کو لائسنس فراہم کر رہی ہے، تاہم لائسنسنگ کے عمل کے چند مراحل ابھی باقی ہیں جن سے کمپنی اس وقت گزر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹار لنک نے سب سے پہلے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹریشن حاصل کی، اس کے بعد کمپنی نے سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ میں بھی باقاعدہ اندراج کروایا۔ شزا فاطمہ کے مطابق ان مراحل کی تکمیل کے بعد کمپنی کو عارضی لائسنس جاری کیا گیا ہے تاہم حتمی این او سی کے اجرا سے قبل کچھ مزید تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سٹار لنک کی جانب سے تمام مطلوبہ دستاویزات جون تک جمع کرانے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم حکومت نے کمپنی کو مئی تک کی مہلت دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹار لنک کی جانب سے سروس کی قیمتوں کے تعین پر بھی بات چیت جاری ہے اور فائنل پرائسنگ کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ پیکجز کی قیمت مقرر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سٹار لنک کے علاوہ بعض چینی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں بھی پاکستان میں لائسنس کے لیے درخواستیں دے چکی ہیں۔ ان کو بھی تقاضے پورے کیے جانے کے بعد لائسنس جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے سٹارلنک اب تک پاکستان میں رجسٹریشن کے تین بڑے مراحل کامیابی سے مکمل کر چکی ہے، جن میں ایس ای سی پی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ شامل ہیں۔ اب صرف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے حتمی لائسنس حاصل کرنا باقی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے اس وقت کمپنی کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے اور لائسنس کے اجرا کے بعد سٹار لنک پاکستان میں اپنی سروسز باقاعدہ طور پر شروع کر سکے گی۔

ماہرین کے مطابق سٹار لنک کی سروسز موجودہ ٹیلی کام نیٹ ورک میں کسی قسم کی مداخلت یا خلل کا باعث نہیں بنیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 2023 میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کرائی تھی جبکہ 2024 میں سپیس ایکٹیویٹیز رولز نافذ کیے گئے تاکہ سپیس کمیونیکیشن کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

فائیو جی نیلامی میں تاخیر: ‘عدالتی کیسز اور انفراسٹرکچر رکاوٹ بنے’

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے فائیو جی نیلامی سے متعلق اہم نکات بھی کمیٹی کے سامنے رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائیو جی نیلامی میں ترقی اور ریونیو کے امکانات ضرور ہیں لیکن جب تک ملک میں مضبوط انفرا اسٹرکچر موجود نہیں ہو گا، فائیو جی نیلامی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ فائیو جی سپیکٹرم سے متعلق کئی کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ شالیمار کمپنی نے 2007 سے عدالتی حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی فائیو جی سپیکٹرم کے حوالے سے سٹے آرڈر جاری ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق شالیمار کمپنی اس وقت 140 میگا ہرٹز فریکوئنسی استعمال کر رہی ہے، اور اس معاملے پر سیکریٹری قانون کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ زونگ ٹیلی کام نے بھی سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر حاصل کر رکھا ہے اور فی الوقت مفت میں سپیکٹرم استعمال کر رہی ہے۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ عدالت کی جانب سے اس معاملے پر فیصلہ گزشتہ دو سال سے محفوظ ہے، جس کے باعث نیلامی میں تاخیر ہو رہی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سپیکٹرم سے متعلق زیر التوا عدالتی کیسز کا جائزہ لینے کے لیے ایک سب کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا جس کی سربراہی بیرسٹر گوہر خان کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: #5GAuction#DigitalPakistan#Innovation#InternetServices#ITminister#SatelliteInternet#Starlink#TechNews#TechnologyUpdate#Telecom#انٹرنیٹخدمات#ٹیکنالوجیخبریں#ڈیجیٹلپاکستان#سٹرلِنک#سیٹلائٹانٹرنیٹ#فائیوجیPakistanپاکستانٹیکنالوجیٹیلی کمیونیکیشنجدتوزیراطلاعات
Previous Post

خشک سالی کا خطرہ: پنجاب میں نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی

Next Post

قصور میں فارم ہاؤس پر چھاپہ: ’ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے‘ پر پولیس اہلکار گرفتار

News Editor

News Editor

Next Post

قصور میں فارم ہاؤس پر چھاپہ: ’ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے‘ پر پولیس اہلکار گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

ایران میں شہداء کو خراج؛ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق کمانڈرز اور سائنسدانوں کی تدفین، تہران کی سڑکیں اشکبار

جون 28, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading