لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا شیڈول جاری کر دیا،جونیئرہاکی ورلڈکپ5 دسمبر سے 16 دسمبر تک ملائیشیا ء میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا شیڈول جاری کیاہے جس میں 16 ٹیموں کو 4 گروپس جبکہ پاکستان ٹیم کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔پاکستان کے ساتھ گروپ میں نیدرلینڈز، بیلجیئم اورنیوزی لینڈ شامل ہیں ، گروپ اے میں میزبان ملائیشیاء ، ارجنٹینا،آسٹریلیا،اورچلی شامل ہیں ۔
اسی طرح جرمنی،فرانس، ساوتھ افریقہ اورمصرگروپ بی میں، انڈیا، اسپین، کوریا اور کینیڈا گروپ سی میں شامل ہیں۔انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر ٹیموں کو گروپس میں رکھا گیا ہے،جونیئر ہاکی ورلڈکپ5 دسمبر سے 16 دسمبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔
٭٭٭٭









