• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم محمد شہبا ز شریف

‘انٹرنیشنل کانفرنس ، مہذب معاشرے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بھرپور مدد کیلئے آگے آئیں گے، وزیراعظم

News Editor by News Editor
جنوری 4, 2023
in پاکستان
0 0
0

صحبت پور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے توقع ظاہر کی ہے کہ 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں ہونے والی ”انٹرنیشنل کانفرنس آن کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان ” میں مہذب معاشرے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے بھرپور مدد کیلئے آگے آئیں گے، بلوچستان میں جدید سہولیات سے آراستہ 12 دانش سکول قائم کریں گے، سیلاب متاثرین کو گھروں کے معاوضے کی ادائیگی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

بدھ کو صحبت پور میں سیلاب متاثرین اور مقامی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آج ہمارے لئے خوشی کا دن ہے،ماضی میں جب یہاں کا دورہ کیا تو یہ علاقہ پانی میں ڈوبا ہواتھا اور یہاں پر امدادی سامان پہنچانا کوئی آسان کام نہیں تھا،صوبائی حکومتی مشینری دن رات کام کررہی تھی تاہم چیلنج اتنا بڑا تھاکہ اس طرح کا سیلاب اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا۔ سندھ کابیشتر علاقہ پانی میں ڈوبا ہواتھا،اس صورتحال کو دیکھ کر خوف آتا تھاکہ کس طرح یہ لوگ اپنے علاقے میں بحال ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کے وسائل محدود تھے۔

جن حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی وہ انتہائی مخدوش تھے۔ آئی ایم ایف سے ہمارا معاہدہ ٹوٹ چکا تھا۔دنیا میں تیل کی قمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں۔ گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہم سستی ترین گیس نہ خرید سکے۔ گندم کی پیداوار ہماری طلب سے کم تھی۔ اس وقت اربوں ڈالر کی گندم باہر سے منگوا رہے ہیں تاکہ پاکستان کے عوام کو گندم مل سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تیل پرپاکستان کے 27 ارب ڈالر خرچ ہوئے جو تاریخ میں تیل پر ہونے والا سب سے بڑا خرچہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی عروج پر ہے ، ان سارے مسائل کے ساتھ ساتھ سیلاب کی صورت میں ایک اور بڑا چیلنج سامنے آیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ مخلوط حکومت نے سیلاب زدگان کی اپنی بساط کے مطابق خدمت کی۔ صوبائی حکومتوں نے بھی اپنے حصے کا کردار ادا کیا۔ وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 100 ارب روپے سے زائد متاثرین کیلئے مختص کیا۔

9 جنوری کوانٹرنیشنل کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں اقوام متحدہ کے سربراہ کے علاوہ نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کی صدارت وہ خود کریں گے جبکہ اس سلسلہ میں مختلف ممالک کیسربراہان سے رابطوں کاسلسلہ جاری ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہوں تاکہ دنیا کو شہ ملے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم سے فون پر بات ہوئی تو اس میں اپنائیت محسوس ہوئی۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کو اپنا دوسراگھر قرار دیا۔ انہوں نے ہر طرح کی امداد اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا اور زوم کے ذریعے اس انٹرنیشنل کانفرنس میں شریک ہونے کی حامی بھری کیونکہ انہوں نے بطور وزیرخزانہ بجٹ پیش کرنا ہے۔ اسی طرح ترکی کے صدر ، قطر کے امیر ، متحدہ عرب امارات کے صدر سے بات کی سب نے گرم جوشی کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑاکرنے کے لئے ہمیں خود قربانی اور ایثار کے جذبے کااظہار کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو دانش سکول جو یہاں بنا ہے اس کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ قائم مقام گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان اور انتظامیہ نے اس میں بھر پور دلچسپی لی۔اس سکول کی تعمیر اور بچیوں کو تعلیم حاصل کرتے دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ سکول میں کمپیوٹر لیب بھی قائم کی گئی ہے۔ سمارٹ بورڈ آویزاں کئے گئے ہیں۔ ان سہولیات کو دیکھ کر پنجاب کے دانش سکول یاد آ گئے۔ پنجاب میں جب دانش سکول کا منصوبہ شروع کیا تو امیروں کے بچوں کی طرح دور دراز کے غریب بچوں کو بھی تعلیم کی سہولیات کی فراہمی مقصد تھا۔ اس ملک میں لاکھوں بچوں کو عام تعلیم بھی میسر نہیں ، لاکھوں بچوں کے لئے سکولوں میں بنیادی سہولیات بھی نہیں۔ ان بچوں کو اگر قومی دھارے میں شامل نہ کیا تو پاکستان بنانے کے مقصد کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچی سن کے برعکس یہ دانش سکول غریبوں کے بچوں کے لئے بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم رحیم یار خان کے دانش سکول میں ماں اور باپ دونوں کے سائے سے محروم زیر تعلیم بچی عائشہ کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر بلوچستان میں 12دانش سکول قائم کرنے کا اعلان کیا جو پنجاب میں بنائے گئے دانش سکولوں کی طرز پر ہوں گے۔ جہاں بچوں کو مفت تعلیم ، قیام و طعام کی سہولت میسر ہو گی۔ صوبائی حکومت ان سکولوں کے لئے زمینیں فراہم کرے۔

پنجاب کے دانش سکولوں کے بچے دنیا بھر میں مباحثوں اور مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 2008 میں لگائے گئے دانش سکول کے اس پودے سے سینکڑوں بچے انجینئر اور ڈاکٹر بن چکے ہیں۔ صحبت پور میں دانش سکول میں 23 مارچ تک ہاسٹل اور دیگر سہولیات کی تکمیل ہو جائے گی جس کا افتتاح 23 مارچ کو ہی کریں گے۔ ان دانش سکولوں کے ساتھ میڈیکل کلینکس بھی ہوں گے تاکہ یہاں زیر تعلم بچوں اور بچیوں اور اساتذہ کو میڈیکل کی سہولت میسر آ سکے۔ یہاں ای لائبریری بھی قائم کریں گے ۔یہاں پر ماڈل سکول کی عمارت 2 ماہ میں مکمل ہوئی ہے، اب اسے دانش سکول بنائیں گے۔ اس میں خالد مگسی اور دیگر مقامی لوگوں کا بھی بڑا کردار ہے۔ ان دانش سکولوں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ دانش سکول پاکستان کے لئے ایک کلیدی کردار ادا کریں گے۔ جس کی روشنی پورے پاکستان کو منور کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ یہاں پر جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں ان کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ابھی جاری ہے۔ ہزاروں متاثرین ابھی بھی امداد کے منتظر ہیں ان کے لئے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں۔ متاثرین کو ابھی گھروں کا معاوضہ ادا کرنا ہے۔ 10 لاکھ گھر تباہ ہوئے ہیں۔ اس کے لئے اللہ پاک اسباب پیدا کرے گا۔ حکومت اپنے فرض کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جو فنڈز دیئے ہیں یہ پاکستان کے بسنے والے ہر شہری کا حق ہے۔ وسائل پر انکا حق ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور یہاں کے ایم این اے ، قائم مقام گورنر اور افسران نے جو کاوش کی وہ قابل تحسین ہے۔ ان کو جو ہدف دیاوہ انہوں نے 2 ماہ میں مکمل کیا۔ چیف سیکرٹری ، سیکرٹر ی تعلیم بلوچستان اور کمشنر کے لئے تمغہ خدمت کا اعلان کیا جو انہیں 23 مارچ کو دیا جائے گا۔ جس کا مقصد دیگر افسران کو بھی اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرنے کی ترغیب دینا ہے تاکہ ہم اس پاکستا ن کی تکمیل کر سکیں جس کاخواب قائد اعظم نے دیکھا تھا اور 23 مارچ 1940 کو پاکستان کے چپے چپے سے لوگوں نے یہ خواب دیکھا تھا اور اس کی قرار داد منظور کی تھی جس کامقصد یہ تھا کہ یہاں پر سب کو مساوی حقوق ملیں نہ کہ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو۔ پاکستان اس لئے بنا تھا کہ یہاں بسنے والے ہر مذہب کے پیرو کار کو مساوی حقوق ملیں۔ یہی وہ وڑن اور خواب ہے جو ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔لاکھوں مسلمانوں نے اس کے لئے خون کے دریا عبور کئے۔

وہ اپنے تمام وسائل اور سہولیات چھوڑ کر لٹے پٹے یہاں پہنچے کہ انہیں اپنی محنت کے بل بوتے پر ایک مقام ملے گا تاہم بد قسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر جان محمد جمالی نے اپنے علاقے میں دانش سکول کے قیام کے لئے مفت زمین کی فراہمی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیرنو اور بحالی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انٹرنیشنل کانفرنسبحالیتعمیر نوسیلاب متاثرینمہذب معاشرےوزیراعظم محمد شہبا ز شریف
Previous Post

ملک اقتصادی بدحالی اور بدامنی کی لپیٹ میں، صورت حال یہی رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے'سراج الحق

Next Post

ہمارے لیے دعا کریں' عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

News Editor

News Editor

Next Post
عمران اشرف

ہمارے لیے دعا کریں' عمران اشرف کی طلاق کے بعد مداحوں سے درخواست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading