ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اننیا پانڈے یا جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنا پڑا تو 10 بار سوچوں گا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ جب فلم ہٹ ہو تو پروڈیوسرز کوئی شکایت نہیں کرتے لیکن اگر فلم فلاپ ہو جائے تو وہ آکر نقصان کا ذکر کرتے ہیں۔
بالی ووڈ کے سلطان نے تسلیم کیا کہ فلم چلانا اداکار کی ذمہ داری ہے کیونکہ پردے پر وہی نظر آتا ہے اسی پر سارا الزام آتا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ نئی اداکاراﺅں کے ساتھ کام کریں گے، جیسے کہ رشمیکا مندانا کے ساتھ ان کی جوڑی بنی ہے، تو انہوں نے جواب دیا اگر میں اننیا پانڈے یا جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنا چاہوں تو مجھے دس بار سوچنا پڑے گا۔سلمان خان کے مطابق، ہم بجٹ میں بہت بڑی غلطیاں کر رہے ہیں، اب ہر کوئی خود کو بہتر ثابت کرنے کی دوڑ میں ہے جبکہ فلم بینوں کی دلچسپی کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔