لاہور(تعلیم ڈیسک)پنجاب میں انصاف آفٹر نون سکولز کے 14 ہزار اساتذہ گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث اساتذہ نے انصاف آفٹر نون سکولز میں پڑھانے سے انکار کردیا۔
پنجاب بھر میں 7 ہزار انصاف آفٹر نون سکولز موجود ہیں جس میں 14 ہزار اساتذہ تدریسی عمل کا حصہ ہیں تاہم 10 ماہ سے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔
تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ نے انصاف آفٹر نون اسکولز میں پڑھانے سے انکار کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فنڈز کی قلت کے باعث اساتذہ کو گزشتہ سال سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی۔محکمہ تعلیم کے مطابق فنڈز ملتے ہی انصاف آفٹرنون سکولز کے اساتذہ کو تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔









