• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 25 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عاصم افتخار

انسداد دہشتگردی اقدامات پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہیں، عاصم افتخار

دہشت گردی کی بدلتی نوعیت کے خطرات پر بات ہونی چاہئے،اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب

News Editor by News Editor
اپریل 25, 2026
in پاکستان
0 0
0

نیویارک(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی اقدامات پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہیں، دہشت گردی کی بدلتی نوعیت کے خطرات پر بات ہونی چاہئے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسداد دہشت گردی (UNOCT)کے ساتھ مل کر اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں دہشت گردی کے نئے اور ابھرتے رجحانات کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تقریب نے مختلف نقط نظر کے حامل سفارت کاروں، اقوامِ متحدہ کے پالیسی ماہرین، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں سے وابستہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہرین کو اپنے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا، تقریب کی مشترکہ صدارت پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور UNOCTکے قائم مقام انڈر سیکریٹری جنرل الیگزینڈر زویوف نے کی، افتتاحی کلمات دونوں شریک صدور نے ادا کیے جبکہ مسٹر رافع شاہ، چیف، پالیسی، نالج مینجمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن برانچ، UNOCT، نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

پینل مباحثوں میں دہشت گردی کے عالمی ہاٹ اسپاٹس، زیر قبضہ علاقوں میں رہنے والی کمیونٹیز کے خلاف دہشت گردی، افغانستان میں قائم دہشت گرد گروہوں جیسے ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ، ای ٹی آئی ایم، داعش خراسان (ISIL-K) اور مغربی افریقہ و ساحل میں سرگرم گروہوں جیسے جے این آئی ایم کے خطرات پر بھی غور کیا گیا، آن لائن نیٹ ورکس کے ذریعے دہشت گردانہ پروپیگنڈا اور مالی معاونت کے لیے جدید ذرائع کے بڑھتے ہوئے استعمال کو بھی اجاگر کیا گیا۔پینل میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مندوب سفیر فو کونگ، اقوامِ متحدہ کے اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کے کوآرڈینیٹر کولن اسمتھ، پروفیسر فیونوالا نی آولین (KC)، جو اقوامِ متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن برائے تحقیق برائے شام کی رکن اور سابق خصوصی نمائندہ برائے انسداد دہشت گردی و انسانی حقوق رہ چکی ہیں، ڈاکٹر اولاجوموکے آیانڈیلی، کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر، نیویارک یونیورسٹی سنٹر فار گلوبل افیئرز، کرسٹینا ہوسزتی-اوربان، ہیومن رائٹس اینڈ جینڈر سیکشن، UNOCT، مائیکل کوگیل مین، اٹلانٹک کونسل میں ریزیڈنٹ سینئر فیلو برائے جنوبی ایشیا، نورین فنک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، گلوبل انٹرنیٹ فورم ٹو کانٹر ٹیررازم (GIFCT) اور مس میکنزی رائس، پرنسپل سٹریٹجک ایڈوائزر، کرائسٹ چرچ کال فانڈیشن شامل تھے۔اپنے افتتاحی خطاب میں سفیر عاصم افتخار احمد نے تیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے منظرنامے، زینوفوبیا، نسل پرستی اور دیگر اقسام کی عدم برداشت، مذہب یا عقیدے کے نام پر انتہا پسندی، عالمی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے اور پابندیوں کے نظام میں موجود خلا، قومی حکومتوں کی حدود سے ماورا خطرات سے نمٹنے کی مشکلات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جوابدہی کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے علاقائی تناظر میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے جدید ذرائع کے بڑھتے ہوئے استعمال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔قائمقام انڈر سیکریٹری جنرل زویوف نے کہا کہ دہشت گردی اب کثیرالجہتی اور پیچیدہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت سمیت نئے اور ابھرتے خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، جو خفیہ خدمات اور ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے نئے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مباحث اہم ہیں کیونکہ یہ دہشت گردی کے بدلتے ہوئے رجحانات، ڈیجیٹلائزیشن اور ان پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو اجاگر کرتی ہیں۔پینل مباحثوں میں جدید اطلاعاتی و مواصلاتی ٹیکنالوجیز (ICTs)سے پیدا ہونے والے خطرات، جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال، دہشت گردانہ پروپیگنڈا اور گمراہ کن معلومات، مصنوعی ذہانت کے آلات، ورچوئل اثاثے اور کرپٹو کرنسی جیسے ڈیجیٹل والٹس کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔شرکاء نے زور دیا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے میں قومی حکومتوں کو سائبر اسپیس کی سرحدوں سے آزاد نوعیت، دائر اختیار کی پیچیدگیوں اور روایتی قانون نافذ کرنے والے نظام کی محدود صلاحیتوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جس کیلئے موثر حفاظتی اقدامات اور عالمی تعاون ناگزیر ہے۔مقررین نے زور دیا کہ دہشت گردی اور عدم استحکام کی بنیادی وجوہات کا تدارک اور بروقت احتیاطی اقدامات انتہائی اہم ہیں۔پینلسٹس نے دہشت گردی کی بدلتی نوعیت، دائیں بازو اور انتہا پسند نظریات کے بڑھتے ہوئے رجحان، نفرت انگیز تقاریر کے فروغ اور دہشت گردانہ پروپیگنڈے کے باعث دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے پرتشدد حملوں پر تشویش کا اظہار کیا، اس تناظر میں انہوں نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر نقصان دہ مواد کے قانونی اور موثر خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ تقریب پاکستان کے اس عزم کا حصہ ہے جس کے تحت وہ کثیرالجہتی فورمز پر مکالمے کو فروغ دے رہا ہے اور دہشت گردی کے بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر جامع حکمت عملی کی تلاش میں عملی اقدامات کو آگے بڑھا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب رکن (2025-26)کے طور پر انسدادِ دہشت گردی پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔یہ تقریب ایک ایسے وقت میں منعقد ہوئی ہے جب اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی عالمی انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی (GCTS)کے نویں جائزے پر مذاکرات کر رہی ہے۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسدادپاکستانترجیحاتدہشتگردیعاصم افتخار
Previous Post

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات،پاک ایران تعلقات ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

Next Post

عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

News Editor

News Editor

Next Post
حافظ نعیم الرحمن

عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

قتل

لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش مزید انکشافات

اپریل 25, 2026
گرفتار

راولپنڈی،طالبات کو ہراساں کرنے والے 3ملزمان گرفتار، ایک زیر علاج

اپریل 25, 2026
حافظ نعیم الرحمن

عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

اپریل 25, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7535

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

574
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

553
قتل

لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کا معاملہ،ملزمہ کے دوران تفتیش مزید انکشافات

اپریل 25, 2026
گرفتار

راولپنڈی،طالبات کو ہراساں کرنے والے 3ملزمان گرفتار، ایک زیر علاج

اپریل 25, 2026
حافظ نعیم الرحمن

عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

اپریل 25, 2026
عاصم افتخار

انسداد دہشتگردی اقدامات پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہیں، عاصم افتخار

اپریل 25, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading