فیصل آباد ( کرائم رپورٹر) سپیشل جج سنٹرل فیصل آباد نے انسانی سمگلر ندیم کو مجرم قرار دیتے ہوئے 5سال قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج تھا۔مجرم نے شکایت کنندگان سے بیرون ملک یونان ملازمت کا جھانسہ دے کر 450000 روپے ہتھیائے۔مجرم نے شکایت کنندگان کو یونان کے بجائے ترکی بھیج دیا۔عدالت نے جرمانے کی رقم میں سے 450،000 روپے شکایت کنندہ کو دینے کا حکم صادر کیا۔









