لاہور(نمائندہ خصوصی) انجمن محبان مصطفے کے زیر انتظام جامع علی مسجد امام بارگاہ وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن لاہور میں نئے منتخب ہونے والے ممبران کی تقریب حلف برادری کی تقریب، سرپرست اعلیٰ سمیت منتخب باڈی نے حلف اٹھایا۔
انجمن محبان مصطفے رجسٹرڈ کے الیکشن میں کامیاب امیدواران کی حلف برداری کی تقریب جوہر ٹائون لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سر پرست اعلی کے امیدوار شیخ سجاد, صدر چوہدری سرور,رابطہ سیکرٹری محسن رضا زیدی,آفس سیکرٹری علی محسن, لیگل ایڈوائزر اسد بخاری اور دیگر ممبران نے اگلے دوسال کے لیے حلف اٹھایا۔ سب ممبران نے تہہ دل سے یہ عہد لیا کہ وہ جامع علی مسجدامام بارگاہ اور ملت جعفریہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہر دم کوشاں رہیں گیں