کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کے سفیر بن کر مثبت تاثر اجاگر کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پی ایس ایل کا خوش گوار ماحول میں انعقاد پیغام ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کھیلوں سیمحبت اور دہشت گردی سے نفرت کرتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے اچھی یادیں اور محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں کوئٹہ میں میچ کے انعقاد کے منتظر ہیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ توقع ہے کہ پی سی بی اپنے وعدے کی تکمیل کرے گا۔
٭٭









