• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
چینی وزیر خا رجہ

امر یکی انتظا میہ چین کی سلامتی کے معاملات میں مداخلت نہ کرے، چینی وزیر خا رجہ

News Editor by News Editor
دسمبر 23, 2022
in انٹرنیشنل
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سےٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن نے بالی میں کامیاب ملاقات کی جس سے دوطرفہ تعلقات کو سنگین مشکلات سے نکال کر ایک مستحکم ٹریک پر واپس آنے کا راستہ دکھایا گیا، جس سے بیرونی دنیا کو ایک مثبت اشارہ ملا۔ دونوں فریقوں کی ٹیموں نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جو کہ عمومی طور پر فائدہ مند ہے۔

تاہم، یہ بتانا ضروری ہے کہ امریکہ کو مکالمے کی تلاش کے دوران کنٹینمنٹ میں مشغول نہیں ہونا چاہیےاور تعاون کے اس مثبت راستے میں چین کی داخلی اور سلامتی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔ یہ رویہ معقول نہیں ، بلکہ یہ ایک غیر معقول دبائو ہے؛ یہ اختلافات کو کنٹرول کرنا نہیں ہے، بلکہ تنازعات کو بڑھانا ہے۔ درحقیقت، یہ اب بھی یکطرفہ دھونس کا پرانا معمول ہے۔ چین نے ماضی میں بھی یہ نہیں کرنے دیا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کام کرنے دے گا۔

چین اپنے اقتدار اعلی کی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا پختہ دفاع جاری رکھے گا۔ امریکہ کو چین کے جائز مفادات کا خیال رکھنا چاہیے اور چین کی ترقی کو روکنا اور اسے دبانا بند کرنا چاہیے۔ خاص طور پر، اسے چین کی سلامتی اور اقتدار اعلی کی سرخ لکیر کا پاس رکھنا چاہیے۔

وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو دونوں سربراہان مملکت کے بالی اتفاق رائے کو عملی پالیسیوں اور ٹھوس اقدامات میں بدلنے پر توجہ دینا چاہیے۔ دونوں فریقوں کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات بہت تعمیری تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کے رہنما اصولوں پر مشاورت کو تیز کیا جانا چاہیئے، ہر سطح پر اور مختلف شعبوں میں بات چیت کو منظم انداز میں فروغ دیا جانا چاہیئے، اور دونوں ممالک کے درمیان مخصوص مسائل کو مشترکہ ورکنگ گروپس کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے۔

وانگ ای نے کہا کہ نیا سال ایک نیا انداز لے کر آئے گا۔دونوں ممالک اور دنیا کے عوام کو امید ہے کہ چین اور امریکہ کے تعلقات بحال ہو جائیں گے۔ زیرو سم سوچ صرف دو بڑی طاقتوں کو ایک دوسرے کو ہڑپ کرنے اور آپس میں ٹکرانے کا باعث بنے گی۔ وانگ ای نے کہا کہ یہ صاف واضح ہے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط۔ ، کس راستے کا انتخاب کرنا ہے ۔ دونوں فریقوں کو دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے شدہ ہدایت پر عمل کرنا چاہیے، دو بڑے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ میل جول کے لیے صحیح راستہ تلاش کرنا چاہیے، اور دونوں ملکوں کے عوام کی بھلائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کرنی چاہیے۔

بلنکن نے کہا کہ امریکی فریق چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے رہنما اصولوں پر بات چیت کرنے، امریکہ چین تعلقات کو ذمہ داری کے ساتھ چلانے اور دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے والے شعبوں میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی فریق ون چائنا پالیسی پر گامزن ہے اور تائیوان کی "خود مختاری” کی حمایت نہیں کرتا ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امر یکی انتظا میہچینچینی وزیر خا رجہسلامتیمداخلت
Previous Post

چین اور سوئٹزرلینڈ میں آڈٹ کے معیار اور آڈٹ نگرانی کے درمیان یکجہتی کا نفاذ

Next Post

چینی صدر کی طرف سے سلووینیا کی نئی صدر کے نام تہنیتی پیغام

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

چینی صدر کی طرف سے سلووینیا کی نئی صدر کے نام تہنیتی پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading