• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
اشیائے خور و نوش

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور مہنگا ڈیزل، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

News Editor by News Editor
فروری 1, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کے علاوہ زندگی گزارنے کی لاگت بڑھانا شروع کر دی۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان کا مہینہ آنے والا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو خدشہ ہے کہ اگر روپے کی قدر میں کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو درآمدی اشیا اور خام مال کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔سویا سپریم کے چیف ایگزیکٹیو احمد غلام حسین نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 14 فیصد تنزلی ہوئی اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 35 روپے بڑھنے سے ٹرانسپورٹیشن کی لاگت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے گھی/کوکنگ آئل کی فی کلوگرام / لیٹر لاگت میں 50 سے 60 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس میں بجلی اور گیس کی لاگت اور پیکیجنگ کی لاگت میں 50 فیصد اضافے کے اثرات شامل نہیں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تاجروں کے پاس ابھی پرانا اسٹاک ہے، یہ اضافہ آنے والے چند ہفتوں میں نظر آئے گا، ایل سیز 230 روپے کے مقابلے میں 270 روپے پر ریٹائر ہو رہی ہیں۔احمد غلام حسین نے کہا کہ خوردنی تیل کی زیادہ قیمتیں کھپت کو کم کر دیں گی کیونکہ بہت سے گھرانوں کی استطاعت محدود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پام آئل کی محدود کلیئرنس کی وجہ سے مارکیٹ میں مقامی پام آئل کی قیمتیں 11 سے 12 ہزار روپے سے بڑھ کر 16 ہزار سے 17 ہزار روپے فی 40 کلو گرام تک پہنچ گئیں۔امجد رشید کے مطابق ہم ڈپٹی گورنر کے ساتھ مارچ کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے والے رمضان میں تیل/گھی کی کسی بھی سنگین قلت پر قابو پانے کے حوالے سے خوردنی تیل کی کلیئرنس کی راہ ہموار کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔کراچی ریٹیلر گروسر گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ ہول سیل قیمتوں میں اضافے کے بعد دال کی خوردہ قیمتیں بھی 20 سے 25 روپے فی کلو بڑھ چکی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہول سیلرز نے خبردار کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے، جب بندرگاہ سے کنٹینر کی کلیئرنس کے بعد دالوں کی مارکیٹ میں فروخت شروع ہوگی تو قیمتوں میں اضافہ صارفین کے لیے کسی صدمے سے کم نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چنے کی دال 20 سے 25 روپے فی کلو اضافے کے بعد معیار کے حساب سے 240 سے 275 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، اسی طرح مونگ کی دال 280 سے 300 روپے، ماش کی دال 400 سے 450 روپے اور مسور کی دال 280 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر قیمتوں پر دباؤ برقرار رہا تو رمضان المبارک کے دوران خوراک کے بحران جیسی صورتحال جنم لے سکتی ہے کیونکہ مقدس مہینے میں چنے کی دال کی طلب عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہو جاتی ہے۔پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد شعیب پراچہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں گراوٹ نے درآمد شدہ چائے کی لاگت میں 100 روپے فی کلو سے زیادہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اشیائے خور و نوشکامرس ڈیسک
Previous Post

پاکستانی روپیہ خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی

Next Post

کراچی والوں کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
بجلی

کراچی والوں کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading