وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر پاکستان جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم صورتحال پر تشویش ضرور ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے تحت لگائے گئے کم از کم 10 فیصد ٹیرف اور اس کے بعد کے اضافی ٹیرف سے غیر یقینی کی فضا پیدا ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر جارحانہ نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر آگے بڑھے گا کیونکہ اس کے تجارتی و سفارتی اثرات طویل مدتی ہو سکتے ہیں۔
مزید کہا کہ امریکا صرف تجارتی نہیں بلکہ اسٹریٹجک پارٹنر بھی ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ باہمی تعلقات اعتماد اور حکمت عملی پر مبنی ہوں۔