کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ‘ ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیجا جائے، ان کا تماشا نہیں بنایا جانا چاہیے۔
نادیہ حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی خاتون 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن پر تماشا بنانے کی ضرورت نہیں، انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے، کیونکہ وہ جس طرح کی باتیں کر رہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
میک اپ آرٹسٹ نے واضح کیا کہ وہ ان کا مذاق نہیں اڑا رہیں بلکہ لوگوں کو معاملے کی سنگینی سمجھانا چاہ رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کہا جا رہا ہے کہ خاتون کئی ماہ سے پاکستان میں ہیں اور اب ان کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے، اس لیے انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے۔