پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش میں شہرت حاصل کرنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، لیکن اس بار وجہ کچھ مختلف ہے۔ نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ان کی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے خود انسٹاگرام پر ملاقات کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں دونوں خواتین کو خوشگوار موڈ اور مسکراتے چہروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
دوسری جانب، اونیجا رابنسن نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی، جو "Love Guru” فلم کے برطانیہ میں ہونے والے پریمئیر کے دوران لی گئی تھی۔ اپنی مخصوص مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھتے ہوئے اونیجا نے کہا:
"Love Guru کے پریمیئر میں پہنچی، سب نے سمجھا ماہرہ اسٹار ہیں۔ لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ میں اس فلم کا سیکوئل ہوں!”
یاد رہے کہ اونیجا اس سے قبل اُس وقت شہ سرخیوں میں آئیں تھیں جب وہ پاکستان پہنچیں، ایک نوجوان سے آن لائن محبت کے بعد۔ ان کی یہ منفرد کہانی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھی۔ اب ماہرہ خان سے ملاقات اور انسٹاگرام ویڈیوز نے ان کی مقبولیت میں ایک نیا رنگ بھر دیا ہے۔