• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
امریکی حکومت

امریکی حکومت لوگوں کی صحت کو نظر انداز کرتی ہے، رپورٹ

News Editor by News Editor
فروری 21, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

واشنگٹن ( نیوزڈیسک )امریکہ میں زہریلے کیمیکل لے جانے والی ایک مال بردار ٹرین ریاست اوہائیو کے قصبے مشرقی فلسطین میں پٹری سے اتر گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔

آج تک اس حادثے کے اثرات مقامی رہائشیوں کی زندگیوں کو شدید پریشان کر رہے ہیں. یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک حادثہ پیش آیا، لیکن اس سے بھی زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ حکومت اس سے کس طرح نمٹ رہی ہے۔ اس دفعہ امریکی حکومت نے لوگوں کی صحت اور سلامتی کو نظر انداز کرکے انہیں مایوس کیا ہے ۔

اس حادثے میں تقریبا 1.1 ملین پاؤنڈ ہائی کنسنٹریشن وینیل کلورائڈ لیک ہوا، جو ایک عام کیمیائی فیڈ سٹاک ہے۔ وینیل کلورائڈ کی امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جانب سے کلاس ون کارسینوجن کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد دیکھا گیا کہ بڑی تعداد میں مقامی پانیوں میں مچھلیاں مردہ پائی گئیں، رہائشیوں کے پالتو جانور مر گئے اور جلے ہوئے ٹائروں جیسی تیز بو نے ارد گرد کی ہوا کو بھر دیا۔

اس کے علاوہ مقامی رہائشیوں میں متعدد طبی علامات بھی ظاہر ہو رہی ہیں ، جیسے کہ آنکھوں میں جلن ، چکر آنا اور متلی وغیرہ۔ لیک ہونے والی زہریلی گیس سے کیسے نمٹا جائے یہ ایک اہم بات ہے ،لیکن کس نے سوچا ہوگا کہ دنیا کی نمبر ون طاقت اور سائنس و ٹیکنالوجی میں رہنما کی حیثیت سے امریکہ ،لیک ہونے والی زہریلی گیس سے اتنی لا پرواہی سے نمٹے گا۔

اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت اور متعلقہ محکمے لوگوں کی صحت اور حفاظت کی پرواہ نہیں کرتے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کسی بڑے ملک کی حیثیت سے ذمہ داری نہیں اٹھاتے جو نہ صرف مایوس کن ہے بلکہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ امریکہ جو صرف مالی مفادات کا خیال رکھتا ہے اور لوگوں کی صحت کو نظر انداز کرتا ہے، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ اسے لوگوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی قوائد کو سامنے رکھتے ہوئے روایتی خطرناک اشیاءسے نمٹنے کےعمل کے مطابق، لیکج سائٹ کو پہلے سیل کیا جانا چاہیے اور پھر لیک ہونے والے خطرناک مادوں کو بڑی مقدار میں پانی کے ذریعے پتلا کیا جائے اور آخر میں آلودہ پانی کو جمع کرکے اسٹوریج ٹینکوں میں بند کر دیا جائے ۔ لیکن یہ عمل کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے اور مہنگا بھی ہوتا ہے، اس لیے امریکہ نے ایک ہی وقت میں 1.1 ملین پاؤنڈ وینیل کلورائڈ کو آگ لگا کر تلف کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ان امور کے ایک امریکی ماہر کازیانو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کی گزشتہ 39 سالوں کے دوران انہوں نے کبھی نہیں سنا کہ اس طرح کے حادثے کے بعد کسی نے تمام کیمیکلز کو کھائی میں ڈال کر آگ لگا دی ہو،امریکی حکومت کے اس ردِ عمل پر وہ کافی حیران ہیں ۔ ان کا اندازہ ہے کہ اس غفلت کی وجہ سے آئندہ 5 سے 20 سال کے دوران اس علاقے کے بہت سے لوگوں کو کینسر لاحق ہو سکتا ہے۔

مجھے یقین نہیں ہے کہ امریکہ کے متعلقہ محکمے اس بات کو نہیں سمجھتے کہ وینیل کلورائڈ جلانے سے بڑی تعداد میں نقصان دہ مادے پیدا ہوں گے، لیکن امریکی حکومت نے ایک محفوظ اور زیادہ ماحول دوست طریقہ ترک کر کے اس زہریلے مادے کو جلانے کا انتخاب کیا ہے، جو انتہائی نقصان دہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت لوگوں کی زندگی اور صحت کو نظر انداز کرتی ہے، جس سے عوام حکومت سے انتہائی مایوس نظر آتے ہیں۔

حادثے کے بعدبہت سے مقامی افراد میں تکلیف دہ طبی علامات ظاہر ہوئیں، لیکن 14 فروری کو ایک پریس کانفرنس میں اوہائیو کے گورنر ڈیوین نے اصرار کیا کہ گھر واپس آنا سب کے لیے محفوظ ہے اور دیگر محکموں کے حکام نے بھی بار بار اعلان کیا کہ حادثے سے متاثرہ علاقے میں پانی اور ہوا محفوظ ہے۔

کیا آپ جانوروں کی موت اور لوگوں میں شدید تکلیف کی علامات نہیں دیکھ سکتے ؟ عوام کو اس طرح بیوقوف بنانے والی حکومت کی ساکھ کہاں ہے؟ گزشتہ ہفتے مشرقی فلسطین علاقے کے سینکڑوں باشندے سٹی ہال میں جمع ہوئے اور حکومت سے مقامی پانی کے معیار کی تصدیق کا مطالبہ کیا، لیکن کسی نے انہیں آلودگی کی اصل صورتحال کے بارے میں نہیں بتایا۔ اس زہریلے کیمیائی اخراج کے حوالے سے کم از کم چھ اجتماعی مقدمے چل رہے ہیں۔

امریکی حکومت کا سست ردعمل اور اس واقعے سے غیر مناسب طریقے سے نمٹنا، لوگوں کی صحت اور سلامتی کو سنگین طور پر نظر انداز کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امریکی حکومتزہریلے کیمیکلمال بردار ٹرینمشرقی فلسطین
Previous Post

چینی تہذیب کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر

Next Post

چین، اعلی معیار کی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مضبوط بنیاد

News Editor

News Editor

Next Post
انفارمیشن ٹیکنالوجی

چین، اعلی معیار کی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مضبوط بنیاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading